منگلورو، 12 / اگست (ایس او نیوز) سکلیشپور-بلّو پیٹے کے درمیان چٹان کھسکنے کی وجہ سے ریلوے کی پٹریوں کو جو نقصان پہنچا تھا اس کی مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے کل تک کے لئے بعض ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔
محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مزدوروں اور مشینری کے ذریعے ٹریک پر سے ملبہ ہٹانے اور ٹریکس کو صحیح ڈھنگ سے بحال کرنے کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے مندرجہ ذیل ٹرینوں کو اس روٹ پر منسوخ کیا گیا ہے :
1۔ ٹرین نمبر 16595 بینگلورو - کاروار ایکسپریس 12 اور 13 اگست کے لئے منسوخ
2۔ ٹرین نمبر 16596 کاروار- بینگلورو ایکسپریس 13 اگست کے لئے منسوخ
3۔ ٹرین نمبر 16585 بینگلورو - مرڈیشور ایکسپریس 12 اور 13 اگست کے لئے منسوخ
4۔ ٹرین نمبر 16586 مرڈیشور- بینگلورو ایکسپریس 12 اور 13 اگست کے لئے منسوخ
5۔ ٹرین نمبر 07377 وجیاپور- منگلوروسینٹرل ایکسپریس 12 اور 13 اگست کے لئے منسوخ
6۔ ٹرین نمبر 07378 منگلوروسینٹرل- وجیا پورا ایکسپریس 13 اور 14 اگست کے لئے منسوخ
7۔ ٹرین نمبر 16516 کاروار - یشونت پور ایکسپریس 13 اگست کے لئے منسوخ
8۔ ٹرین نمبر 16515 یشونت پور- کاروار ایکسپریس 13 اگست کے لئے منسوخ
9۔ ٹرین نمبر 16512 کنور - بینگلورو ایکسپریس 12 اور 13 اگست کے لئے منسوخ
10۔ ٹرین نمبر 16511 کنور - بینگلورو ایکسپریس 12 اور 13 اگست کے لئے منسوخ